الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی کے باعث این اے 120 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 21:59

الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی کے باعث این اے 120 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) این اے 120 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے دیے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 120 ضمنی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ایک سنگین غلطی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر چھاپنا ہی بھول گیا۔ اس حوالے سے قانونی ماہرہن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی یہ غلطی سنگین ہے۔ اس غلطی کے باعث پورے الیکشن کو ہی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن این اے 120 میں ن لیگ کی کلثوم نواز فتحیاب قرار پائی تھیں۔ یہ نشست نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :