Live Updates

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف (کل) ڈیرہ تامظفرگڑھ دورویہ سڑک کاسنگ بنیاد رکھیں گے

بدھ 20 ستمبر 2017 23:48

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف (کل) ڈیرہ تامظفرگڑھ دورویہ سڑک کاسنگ ..
ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا 21ستمبر کو دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے جہاں وہ ڈیرہ تا مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم ، ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم ، رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالقادر خان کھوسہ ، میئر شاہد حمید چانڈیہ سمیت دیگر منتخب نمائندے اور افسران موجود تھے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :