سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم بن گئی ،ْویسٹ انڈیز باہر

بدھ 20 ستمبر 2017 23:58

سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ 2018 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ویں ٹیم بن گئی جبکہ ویسٹ انڈیز اس دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔سری لنکا نے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے، 30ستمبر ورلڈ کپ کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ ہے، اس تاریخ تک ٹاپ 8 پوزیشنز پر براجمان ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کی حقدار ہوں گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے جب کہ سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر موجود ہے، 2 مرتبہ عالمی چمپئن رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو 5 میچز کی سیریز میں 4-0 یا 5-0 سے فتح درکار تھی تاہم پہلے میچ میں شکست کے بعد ان کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز کے بارش سے متاثرہ پہلے میچ میں 42 اوورز میں 9 وکٹ پر 204 رنز بنائے، انگلش ٹیم نے 30.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ جونی بیئراسٹو نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔