کارکن ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کریں ، سردار یار محمد رند

انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا،صوبائی صدر

بدھ 20 ستمبر 2017 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سینئر قیادت اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ھوئے کہا ہے کہ کارکن عمران خان کی جانب سے شروع کی گئی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز شروع کریں پارٹی کی صوبے میں سینئرقیادت نئے آنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں جس کی مدد سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بناسکیں۔

(جاری ہے)

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ صوبے میں پارٹی سینئرقیادت اور نئے آنے والے دوست رابطوں کو مزید مربوط بنائیں انشاء اللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں کا ہوگا سردار یار محمد رند نے کہا کہ 70 سال تک جن جماعتوں نے صوبے میں حکمرانی کی انہوں نے بلوچستان کی عوام کو نعروں اور اشاروں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تبدیلی کی لہر کو آگے لے کر بڑھیں اور صوبے کی عوام کی حالت و بدلنے کے لئے اپنی کوشیش شروع کریں انشاء اللہ اگر ہم نے اپنے اہداف کی جانب خلوص نیت سے کام کیا تو ہم سب مل کر آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کو صوبے کی بڑی طاقت بنائیں گے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات کے موقع پر کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن و محفوظ ہے انشاء اللہ ہم بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں گے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکن اپنی محنت جاری رکھیں اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باری بڑیچ، ڈاکٹر منیر بلوچ، نورالدین کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :