ژوب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے ،شیخ جعفر مندوخیل

بدھ 20 ستمبر 2017 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیووٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل نے کہاہے کہ ژوب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے عوام کو اچھی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں آئی ٹی یونیورسٹی کے کلاسز کا آغاز اسی سال ہوگا ہم ایک تبدیل شدہ ژوب عوام کو دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غیر ملکی دورے سے واپسی پر کوئٹہ میں ژوب سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔شیخ جعفر مندوخیل نے کہاکہ عوام سے کئے گئے وعدوں سے بڑھ کر ژوب کی ترقی کی کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں کوئٹہ سے ژوب نیشنل ہائی وے پر روزانہ حادثات کو روکنے کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلے میں حکام بالاسے بات کی جائیگی ہم نے پہلے بھی کہاتھاکہ اس روڈ پر موٹر وے پولیس کو تعینات کیا جائے ۔

(جاری ہے)

آئی ٹی یونیورسٹی ،گیس کی فراہمی ،سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر اور نوجوانوں کیلئے مختلف مراعات کی فراہمی اس سال ممکن بنائیں گے اور منصوبوںکا افتتاح کیا جائیگا ،جعفر مندوخیل نے کہاکہ ژوب کے عوام اس بات پر اطمینان رکھیں کہ ہم اس حلقہ کو تمام مراعات اور بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے ۔جبکہ ژوب شہر کو ماڈل سٹی بنائیں گے آج بھی ژوب شہر بلوچستان کے شہروں میں ایک خوبصورت شہر کا نقشہ پیش کررہاہے اور اس میں مزید بہتری لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :