ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد کی پیشہ وارانہ امور میں حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کرنے کی ہدایت

بدھ 20 ستمبر 2017 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) ایس پی مجاہدو ڈولفن سکواڈفیصل شہزاد نے ڈولفن پولیس کے اہلکاروںکی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پراہلکاروں نے اپنے پیشہ وارانہ امور میں حائل مسائل بھی پیش کیے جس میں دورانِ ڈیوٹی روز مرہ کے معمولات کے علاوہ دیگر مسائل بھی زیرِ بحث آئے جن کو فی الفور دور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

نیز انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے بھی ڈولفن اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی جس میں انہوں نے کہا کہ تمام ڈولفن ٹیمز و سیکٹر انچارجز باہمی طور پر آپس میں رابطے میں رہیںاور اپنی اپنی مقرر کردہ بیٹ ہائے میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قربان لائنز میں ڈولفن کی ایک تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن سکواڈ شہزاد رفیق اعوان اور ڈی ایس پی میر کاشف خلیل بھی موجود تھے ۔انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سے کہا کہ ڈیوٹی کے آغاز سے قبل نہ صرف ان کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے بلکہ سیکیورٹی نقطہ نظر کے حوالہ سے بھی اچھی طرح بریف کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی بطریق احسن بھرپور طریقے سے سر انجام دے سکیں۔

انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے بالخصوص ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی انتہائی مستعد اور چاک و چوبند رہیں اور دورانِ ڈیوٹی تمام اہلکاروں کا ٹرن آئوٹ مثالی ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ لاہور پولیس کے سفیر ہیں آپ اپنی پبلک ڈیلنگ و خوش گفتاری کا عملی نمونہ پیش کریںناکہ شہریوں کے ساتھ درشت رویہ روا رکھارکھیں ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہا کہ یونیفارم ہمارا فخر ہے اور ہمیں اپنے قول و فعل و طرزِ عمل سے اس کی آبیاری کرنی ہے اور عدم برداشت کے رویے کو ختم کرنا ہے۔