اسلام آباد، پولیس کی مختلف کارروائیاں 12ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ سمیت بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں 12ملزمان گرفتار ،مسروقہ گا ڑ ی ، دو عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 1کلو 20گر ام ہیر وئن ، 1کلو620گر ام چرس اور اسلحہ 04پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد،تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ،تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جن میںتھا نہ کو رال پولیس کے محمد فارق سب انسپکٹر نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد زاہد کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIM-2583بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس کے افتخا ر علی اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم اظہر شہزاد کو گرفتار کرکے اس سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIO-2953بر آمد کرلیا، جبکہ امجد سلیم اے ایس آئی نے دو ملزمان عبد الطیف اور شریف اللہ کو گرفتار کرکے ایک عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے محمد صدیق اے ایس آئی نے دوران ملزم ابر ار عباسی سے سوزوکی پک اپ SGN-992قبضہ پولیس میں لے کرپڑ تا ل کر وانے پر راولا کو ٹ سے چھینی گئی پا ئی گئی ، تھا نہ سہالہ پولیس کے سب انسپکٹر اشفا ق احمد نے دوران گشت ملزم عبد الغفا ر کو گرفتار کرکے اس سے 1500گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس کے ممتا ز سب انسپکٹر معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ملزمہ اقبال بیگم کو گرفتار 1کلو 20گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے فیض احمد سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم فہد یو سف کو گرفتار کرکے اس سے 120گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ ویمن پولیس نے چوری کی واردات میں ملزمہ مسما ة یاسمین کو گرفتار کر لیا، تھا نہ شالیمار پولیس کے غلا م مرتضیٰ اے ایس آئی نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم واحد ملک کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

سی آئی اے پولیس کے آ صف حسین سب انسپکٹر نے دوران گشت دو ملزمان زاہد شاہ اورریا ض خا ن سے دو ریو الو ر 32بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اورمنشیا ت و شراب فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :