پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

92 اور 88 میل فی گھنٹا کی رفتار سے بولنگ کرنیوالے 2 فاسٹ باولرز ملے ہیں: عاقب جاوید

بدھ 20 ستمبر 2017 23:43

پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران کئی زبردست کھلاڑی ملے ہیں۔ عاقب جاوید نے بتایا ہے کہ 92 اور 88 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنیوالے 2 فاسٹ باولرز ملے ہیں۔ انہیں جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ ۔