سابق صدر رفیق تارڑ کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا

بدھ 20 ستمبر 2017 23:32

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) سابق صدر رفیق تارڑ کوراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آر آئی سی ذرائع کے مطابق رفیق تارڑ گذشتہ پانچ دن سے شعبہ امراض قلب میں زیر علاج تھے جہاں ان کا علاج جنرل(ر) اظہر کیانی نے کیا۔بدھ کو ان کی حالت تسلی بخش ہونے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔