مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 5گواہان کے بیان قلمبندکرلئے ،آئندہ سماعت 27ستمبرکوہوگی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:41

مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشتگردی  عدالت نے 5گواہان کے بیان قلمبندکرلئے ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی ) نے 5گواہان کے بیان قلمبندکرکے آئندہ سماعت 27ستمبرتک ملتوی کردی ،سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع کی جائے گی، معروف قانون دان وسابق صدرہائی کورٹ بار جاویدتنولی نے مقدمہ کی پیروی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مردان یونیورسٹی میں جرنلزم کے طالب علم مثال خان قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز انسداددہشتگردی عدالت کے تحت ہری پورسنٹرل جیل میں ہوئی عدالت نے 5گواہان کے بیانات قلمبند کرکے سماعت 27ستمبرتک ملتوی کردی۔

یادرہے کہ مثال خان قتل کیس کومقتول کے والد اورسیکورٹی خدشات کے باعث ایبٹ آباد عدالت میں منتقل کیا جسکے 60ملزمان پولیس کومطلوب ہیں جن میں سے پولیس نی57ملزمان کوسنٹرل جیل ہری پورمنتقل کیا جبکہ 3ملزمان تاحال مفرورہیں جنکی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے باقی57ملزمان پرفردجرم عائد کردی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق مثال خان قتل کیس کی آئندہ سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :