بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 21:31

بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کیلیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی  رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کی والدہ کو تیسری سرجری کیلیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ کلثوم نوازکی تیسری سرجری پچھلی سرجریز کے مقابلے میں طویل ہوگی ۔

نواز شریف ،حسن ،حسین نواز اور مریم نواز بیگم کلثوم نوازکےساتھ ہی ہسپتال پہنچے ہیں۔ مریم نواز نے قوم سے ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)


متعلقہ عنوان :