گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں ،تمام ڈپو ز گند م سے بھرے ہوئے ہیں، با لا ئی علاقوںمیں گند م ذخیرہ کیا جا چکا ہے ، چند مقاما ت پر تر سیل کا کام جا ری ہے ،ہماری کوشش ہے برفباری ہو نے سے پہلے تمام با لا ئی علا قوں میں گند م ذخیر ہ کیا جا ئے ،صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق

بدھ 20 ستمبر 2017 23:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کا کو ئی بحران نہیں ،تمام ڈپو ز گند م سے بھرے ہوئے ہیں، با لا ئی علاقوںمیں گند م ذخیرہ کیا جا چکا ہے ، چند مقاما ت پر تر سیل کا کام جا ری ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ برفباری ہو نے سے پہلے تمام با لا ئی علا قوں میں گند م ذخیر ہ کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بروز بدھ کہا کہ ان خبر وں میں کوئی صداقت نہیں کہ گند م کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔ ابھی تک مجھے اس حو الے کو ئی نو ٹیفکیشن مو صول نہیں ہو ا ہے،عوام کو گمرا ہ کر نے کیلئے اس طر ح کی افواہیں پھیلا ئی جا رہی ہے ، عوام ان گمراہ کن خبر وں پر یقین نہ کر یں ، ہم چا ہتے ہیںکہ عوام کو گند م کی حصول میں کوئی پر یشانی نہ ہو ۔عوامی مسائل حل کر نا ہما ری حکو مت کی منشور میں شا مل ہے ، ہم عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :