جڑانوالہ ،غربت سے تنگ دسویں کلاس کے طالب علم نے خود پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا،

بدھ 20 ستمبر 2017 23:07

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء)غربت سے تنگ دسویں کلاس کے طالب علم نے خود پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی ، ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ والدہ پر غشی کے دورے ، متوفی ارسلان کا والد وفات چکا تھااور والدہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 39گ ب کا رہائشی ارسلان جو کہ دسویں کلاس کا طالب علم تھا اور والدکی وفات کے بعد اس کی والدہ محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتی ہے غربت سے تنگ دسویں کلاس کے طالب علم نے خود پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا لی جس سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کیا گیا جہاں چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دسویں کلاس کا طالب علم دم توڑ گیا۔

جواں بیٹے کی اچانک ہلاکت کا سن کر والدہ پر غشی کے دورے پڑ گئے ا ور ہر آنکھ اشکبار تھی۔