وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کا پنجابی زبان کے معروف شاعر افضل احسن رندھاوا کے انتقال پراظہار تعزیت

بدھ 20 ستمبر 2017 23:07

وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف کا پنجابی زبان کے معروف شاعر افضل احسن رندھاوا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے پنجابی زبان کے معروف شاعر افضل احسن رندھاوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔