ہر ی پور انتظا میہ نے محر م الحرا م کے دورا ن امن و اما ن قا ئم رکھنے کی غر ض دفعہ144 نافذ کردی

بدھ 20 ستمبر 2017 23:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء)ہر ی پور کی ضلعی انتظا میہ نے محر م الحرا م کے دورا ن امن و اما ن قا ئم رکھنے کی غر ض سے ضا بطہ فو جدا ری کی دفعہ144کے تحت ضلع کی حدود میں یکم محر م سے دس محر م 2017تک دھما کہ خیز مواد کی نقل و حمل (ٹرانسپور ٹیشن ) پر پا بندی عا ئد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جا نب سے جا ری کردہ ایک دوسرے حکم نا مے میں آٹھ سے دس محر م تک ہر ی پور کی شہر ی حدود میں افغا ن شہریو ں کے دا خلے پر بھی پا بندی عا ئد کر دی گئی ہے۔حکم نا مو ں میں خبر دار کیا گیا ہے کہ ان کی خلا ف ورزی کے مر تکب افراد کو قا نو ن کے مطا بق سزا دی جا ئے گی۔