ایبٹ آباد ،بھٹو کے وارث ہی پاکستان کو بچانے میں کردار اداکریں گے ،قبضہ مافیا سے بہت جلد چھٹکارا دلائیں گے ،رینا ملک

بدھ 20 ستمبر 2017 23:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) بھٹو کے وارث ہی پاکستان کو بچانے میں کردار اداکریں گے ،قبضہ مافیا سے بہت جلد چھٹکارا دلائیں گے ، رینا ملک صوبائی صدر خواتین ونگ پی پی پی شہید بھٹو کے پی کے ، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی صوبائی سیکرٹریٹ خواتین ونگ میں میر مرتضی بھٹو کی 21 ویں برسی کے موقع پر تقریب میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اس میں میر مرتضی بھٹو کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر خواتین ونگ پی پی پی شہید بھٹو رینا ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کیلئے کام کیا ہے رینا ملک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ حقیقی پیپلز پارٹی کون سی ہے رینا ملک نے کہا کہ کچھ لوگ بھٹو کے نام پر اک عرصے سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اصلی نقلی کا فرق جان چکے ہیں رینا ملک نے کہا کہ الیکشن 2018 میں عوام ووٹ کو صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کیلئے استعمال کریں گے اور انتخابی نشان مکے پر مہر لگا کر جیالا ہونے کا ثبوت دیں گے آخر میں رینا ملک نے تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا اور لنگر تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :