احتساب عدالت سے وانٹ گرفتاری جاری ہونےپر اسحاق ڈار مستعفیٰ ہوجائینگے

بدھ 20 ستمبر 2017 21:05

احتساب عدالت سے وانٹ گرفتاری جاری ہونےپر اسحاق ڈار مستعفیٰ ہوجائینگے
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20ستمبر2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار جو اس وقت لندن میں موجود ہیں نےفیصلہ کرلیا ہے کہ احتساب عدالت سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد وہ کسی بھی وقت مستعفی ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار جس کے اسلام آباد میں گھر پر نیب کی جانب سے آج چھاپہ بھی ماراگیا ہے نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جب احتساب عدالت کی جانب سے انکے خلاف وارنٹ جاری ہونگے تو وہ اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہوجائینگے۔ مزید یہ کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کی صورت میں مفتاح اسماعیل مشیر خزانہ کیلیے پسندیدہ امیدوار ہیں لیکن وزیز خزانہ کے حتمی استعفے سے متعلق فیصلہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ہی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :