کراچی، قوال امجد صابری قتل سمیت 14 مقدمات میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کی26 اکتوبر کے لیئے پروڈکشن آرڈر جاری

بدھ 20 ستمبر 2017 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف قوال امجد صابری قتل سمیت 14 مقدمات میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کی26 اکتوبر کے لیئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں ۔بدھ کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو معروف قوال امجد صابری قتل سمیت دیگر 14 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات اے ٹی سی 18 میں منتقل کردیئے گئے۔ ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے۔ عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا کہ ملزمان کو26اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ مقدمات میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 14 دیگر مقدمات شامل ہیں۔ ملزمان کے معروف قوال امجد صابری ، فوجی اہلکاروں کے قتل سمیت بائیس سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔#

متعلقہ عنوان :