سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور ہم نے پولیس میں 9 ہزار سے زائد آسامیاں میرٹ پر دی ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ابھی 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے ہیں اور کیا یہ تمام بھرتیاں میرٹ پر نہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 23:21

سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور ہم نے پولیس میں 9 ہزار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان نے کہا کہ سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور ہم نے پولیس میں 9 ہزار سے زائد آسامیاں میرٹ پر دی ہیں اور تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ ابھی 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے ہیں اور کیا یہ تمام بھرتیاں میرٹ پر نہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ جب میرٹ پر حکومت کام کررہی ہے تو ہمت افزائی کرنے کے بجائے بعض مذموم عناصر کی جانب سے بے جا تنقید افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر محکمہ میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے واضح احکامات دیئے ہیں اور سندھ حکومت میں جو غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں ان کے خلاف تحقیقات کی اور میرٹ کو پامال کرنے والے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اب یہ ہمارے خلاف بے جا تنقید ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو سندھ میں پذیرائی نہیں ملی ہے وہ عناصر شور مچاتے پھر رہیہیں اور بلا جواز واویلہ کر رہے ہیں اور ان عناصر کو سندھ کی عوام نے ماضی میں بھی مسترد کیا تھا اور آئندہ بھی مسترد کریں گے، کیونکہ سندھ کے عوام باشعور ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کون سندھ کے خیرخواہ ہیں اور کون سندھ سے اپنے ذاتی مفادات کا حصول چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ عناصر کبھی بھی اپنیمذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے اور سندھ کے عوام نے ان عناصر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :