ْوزیراعلی سندھ سے کاشف اقبال کی سربراہی میں تھیلیسمیا کیئر سینٹر (KITCC) کے ایک وفد کی ملاقات

بدھ 20 ستمبر 2017 23:21

ْوزیراعلی سندھ سے کاشف اقبال کی سربراہی میں تھیلیسمیا کیئر سینٹر (KITCC) ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے کاشف اقبال کی سربراہی میں تھیلیسمیا کیئر سینٹر (KITCC) کے ایک وفد نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔وفد میں ایس۔ ایم منیر (کے آئی ٹی سی سی چیف کے سرپرست اعلی)، مسٹر زبیر چھایہ (سابق چیئرمین کاٹی)، بلال ملہ (جنرل سیکریٹری کے آئی ٹی سی سی)، معید بومبال (کنوینر)، محمد اقبال (چیئرمین کے آئی ٹی سی سی)، لیفٹننٹ کرنل (ر) آصف علی (کے او او KITCC)، سردار یاسین ملک اور محترمہ سارا کیانی شریک تھے جبکہ وزیراعلی سندھ کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت نے شرکت کی۔

کے آئی ٹی سی سی کے چیف ایس۔ ایم منیر نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ کے آئی ٹی سی سی ایک کمرے سے شروع ہوئی تھی اور اب 600 بچے یہاں بلڈ ٹرانسفیوژن کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت شعبہ صحت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے شادی کے لیے بلڈ اسکریننگ لازمی کرانے اور اس کے نفاذ کے احکامات دیتے ہوئے دادو میں بلڈ ٹرانسفیوژن سینٹر فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ انہوں نے اسمبلی ممبران کی اسمبلی سیشن کے دوران تھیلیسمیا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :