Live Updates

پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی بیماری عمران خان ہیں،کسی اور کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت اور امن فائونڈیشن نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹھٹہ اور سجاول میں جو ایمبولینس سروس شروع کی ہے اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے اسے آئندہ دوتین سال میں سندھ کے تمام اضلاع میں پھیلادیا جائے گا، سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 22:58

پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی بیماری عمران خان ہیں،کسی اور کے کندھے پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی بیماری عمران خان ہیںیہ کسی اور کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ،سندھ حکومت اور امن فائونڈیشن نے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹھٹہ اور سجاول میں جو ایمبولینس سروس شروع کی ہے اس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہورہا ہے، اسے آئندہ دوتین سال میں سندھ کے تمام اضلاع میں پھیلادیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب میںسندھ حکومت اور امن فائونڈیشن کی جانب سے سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب سے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو،سیکریٹری ھیلتھ فضل اللہ پیچو ہو، امن فائونڈیشن کے سی ای او احمد جلال نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو ہر صورت میں اقتدار چاہئے وہ اقتدار کے حصول میں اندھا ہوچکا ہے،عمران خان بتائے کہ اس کے باپ کو جیل میں کیوں ڈالا گیا تھا۔

عمران خان کسی اور کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ۔عمران پاکستانی سیاست کی سب سے بڑی بیماری ہیں ایک ڈینگی مچھر کی طرح پوری سیاست کو بیمار کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ٹکٹ بلیک نہیں کرتے تھے وہ سینما کے مالک تھے۔ ناصر حسین شاہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے امن فائونڈیشن کے تعاون سے ٹھٹہ اور سجاول میں ایمبولینس سروس شروع کی ہے اس سے لاکھوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر امن فائونڈیشن کے ساتھ سندھ حکومت نے کام کا آغاز تقریبا چھ ماہ پہلے شروع کیا تھا۔ امن فائونڈیشن بہت اچھا کام کر رہی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس 600 سے زائد ایمبولینسیں موجود تھیں لیکن ان ایمبولینسوں میں امن فائونڈیشنز کی ایمبولینسوں والی سہولتیں موجود نہیں تھیںامن فائونڈیشن کے ایمبولینسوں میں بہترین سہولتیں موجود ہیںانھوں نے کہا کہ ٹھٹہ اور سجاول ڈسٹرکٹ میں 25ایمبولیسوں کے ذریعے سے کام شروع کیا ہے۔

اور جلد بدین اور ٹنڈو محمد خان میں بھی یمبولینس سروس کا آغاز کریں گے۔امن فائونڈیشن کے سی ای او احمد جلال نے کہا کہ امن ایمبولینسز میں ڈاکٹر اور تمام ضروری آلات اور دوائیں موجود ہوتی ہیں ،ٹھٹہ اور سجاول میں سروس کے دوران 27بچوں کی پیدائش ایمبولینسز میں ہوچکی ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ سندھ حکومت نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :