اربن انفرااسٹرکچر، بین صوبائی اور مالی ٹیکس ، لیبر ،

ٹرانسپورٹ مسائل،صنعتی علاقوں سمیت شعبہ زراعت کی ترقی پر تبادلہ خیال زرعی شعبے کی ترقی اور غیر تصدیق شدہ بیج کی روک تھام میں کامیاب ہوگئے ہیں:و زیراعلی سندھ

بدھ 20 ستمبر 2017 22:58

اربن انفرااسٹرکچر، بین صوبائی اور مالی ٹیکس ، لیبر ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان بزنس کانسل کے 7 رکنی وفد نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو پاکستان بزنس کانسل مسٹر احسان ملک، چیف ایگزیکٹو لکی سیمنٹ محمد علی تابا، چیئرمین عارف حبیب کارپوریشن مسٹر عارف حبیب، ڈائریکٹر گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمٹیڈ زید بشیر، چیف ایگزیکٹو نیشنل فوڈز مسٹر ابرار حسن، گروپ ڈائریکٹر انڈس موٹرز سید علی اظفر نقوی، چیف ایگزیکٹو انٹرنیشنل انڈسٹریز لمٹیڈ مسٹر ریاض چنائے، چیف ایگزیکٹو ایس آئی سی پی اے انکس پاکستان مسٹر آصف اکرام، چیئرمین کولگیٹ پامولو لمیٹڈ مسٹر اقبال لاکھانی، نواٹیکس لمیٹڈ کے مسٹر رضوان دیوان جبکہ وزیراعلی سندھ کے ہمراہ چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی بی سی کے اربن انفرااسٹرکچر، بین صوبائی اور مالی ٹیکس کے مسائل، لیبر مسائل، ٹرانسپورٹ کے مسائل، صنعتی علاقوں کی ترقی سمیت شعبہ زراعت کی ترقی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ پاکستان بزنس کانسل کے وفد کو وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ بننے کے فوری بعد انہوں نے بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں شروع کی تھیں، ہم نے صنعتی علاقوں اور شہر میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ سندھ میں سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب اور پانی کے نئی لائنیں بھی ڈالی جا رہی ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے ٹیکس معاملات سے متعلق سندھ روینیو بورڈ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹیکس معاملات پر اپنی تجویز دیں اور میں وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت کسانوں کی فلاح اور صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر تصدیق شدہ بیج کی روک تھام میں کامیاب ہوگئے ہیں اور زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :