مشاہد اللہ خان سے یورپی یونین سفیر فینکوئس کائونین کی ملاقات ،ْ مختلف امورپر تبادلہ خیال

بدھ 20 ستمبر 2017 22:58

مشاہد اللہ خان سے یورپی یونین سفیر فینکوئس کائونین کی ملاقات ،ْ مختلف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے پاکستان میں یورپین یونین کے سفیر فینکوئس کاؤٹین نے بدھ کو وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یورپین یونین کے پاکستان میں سفیر نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو موسمیاتی خطرات خاص کر سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مزید مالی و تکنیکی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

یورپین یونین کے سفیر نے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو پاکستان میں مختلف سطح پر ہائیڈروپاور، ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ، جینڈر ڈویلپمنٹ، موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات، پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی کے جاری منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے یورپین یونین کے پاکستان مین سفیر فینکوئس کاؤٹین کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبوں میں پانی کے پائیدار استعمال کو فروغ دینے کیلئے یورپین یونین کو مزید منصوبے شروع کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے یورپین یونین کے سفیر کے پاکستان کو عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہ کاریوں اور اس سلسلہ میں موجودہ حکومت کے گرین پاکستان پروگرام سمیت مختلف شروع کئے گئے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :