سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 20:45

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف و ہراس ..
سوات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور اردگرد کے علاقوں میں بدھ کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام میں شدید خوف و حراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.7 بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :