نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 20:45

نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد ایک اور بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ نیب نے اس حوالے سے تمام بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :