صوبائی قیادت نے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں صدور وجنرل سیکرٹریز کی جو نامزدگیاں کی ہیں ان کی ہم بھر پور حمایت کرتے ، نوشہرہ میں کوئی اختلاف نہیں ،تمام مسلم لیگی دیرینہ کارکن ہمارے بھائی ہیں، ن لیگی رہنمائوں کا پریس کا نفرنس میں خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 22:49

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اختیار ولی خان ،نامزد ضلعی صدر صاحبزادہ حمزہ پرویز خاناور سابق ایم پی اے میجر ( ر ) بصیر خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے کارکن مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور صوبائی قیادت نے ضلع نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں صدور اور جنرل سیکرٹریز کی نامزدگیاں کی ہیں اسکی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ میں کوئی اختلاف نہیں تمام مسلم لیگی دیرینہ کارکن ہمارے بھائی ہیں اور ان کے تمام تحفظات دور کرکے ان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک بہت بڑا مصالحتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا نئی ضلعی تنظیم ضلع بھر میں بہت جلد ضلعی کونسلروںاور مقامی تنظیموں کا انتخاب کرے گی NA120کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بقول عمران خان کہ معرکہ عدالت اور نواز شریف کے مابین ہیں جو کہ NA120کے عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

(جاری ہے)

وہ بروز بروز نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیر زوالفقار باچا ، ساجد گمریانی ، سید حیدر علی شاہ ، سیکرٹری اطلاعات جمیل اختر اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حمزہ پرویز مسلم لیگ ن کا دیرینہ کارکن ہے اور پارٹی کیلئے ان کی بے پناہ قربانیاں تھی اور آئندہ بھی وہ پارٹی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنوں کو صوبائی اور مرکزی قیادت کے فیصلے تسلیم کرنے ہوں گے اور وارڈ کے کارکنوں کو ضلعی صدر کے فیصلے تسلیم کرنے چاہئے اور مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں کیونکہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے ضلعی صدر صاحبزادہ حمزہ پرویزکوایک ماہ کے اند ر اندر ضلعی کونسل بنانے کابھی اختیار دیا ہے اس لئے ضلعی صدر نوشہرہ میں تمام فیصلے کارکنوں کے مشاورت اور پارٹی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں اور مسلم لیگ ن کو نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی و جمہوری قوت بنا کر دم لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی کونسلز تحلیل ہوچکیں ہیں اس صوبے کے فیصلے مرکزی صدر ضلعوں کے فیصلے صوبائی صدر کو کرنے کا اختیار حاصل ہے اس ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے تمام فیصلوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کہا کہ صوبائی صدر امیر مقام نے مجھے جو ذمہ داری سونپ کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے اس اعتماد کو کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائیں گے اور ضلع نوشہرہ میں پارٹی کی مضبوطی کیلئے تما وسائل بروئے کار لاوں گا ۔