Live Updates

وومن یونیورسٹی صوابی اب ایک کیمپس نہیں مکمل تعلیمی یونیورسٹی ہوگی ،اس یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر سے علاقے کی غریب عوام کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی، ہماری بچیاں اعلیٰ تعلیم کی روشنی میں منور ہوگئیں تو تعلیمی انقلاب آئیگا ، صوابی کو تعلیم کے لحاظ سے صوبے کا ماڈل ضلع بنادیا ہے ،بارہ ہائیر سیکنڈری سکول زیرتعمیر ہیں ، 2018 کے انتخابات میں صوابی کے غیرت مند عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے

سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر کا کوٹھا میں وومن یونیورسٹی میں نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے ،خطاب

بدھ 20 ستمبر 2017 22:48

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ وومن یونیورسٹی صوابی اب ایک کیمپس نہیں بلکہ مکمل تعلیمی یونیورسٹی ہوگی ،اس یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر سے صوابی کی غریب عوام کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی آئے گی ،جب ہماری بچیاں اعلیٰ تعلیم کی روشنی میں منور ہوگی اور تعلیمی انقلاب آئے گا ، صوابی کو تعلیم کے لحاظ سے صوبے کا ماڈل ضلع بنادیا ہے ،بارہ ہائیر سیکنڈری سکول زیرتعمیر ہیں صوابی کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ،انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں صوابی کے غیرت مند عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے ۔

وہ بروز بدھ کوٹھا میں وومن یونیورسٹی میں نئی بلڈنگ کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرنل شیر انٹرچینج کے مقام پر صنعتی زون کا افتتاح نومبر میں کیا جائے گا جس سے صوابی سمیت دیگر اضلاع کے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے مواقع میسر ہونگے ،انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم انتہائی ضروری ہے ،معاشرے میں حقیقی انقلاب خوامخواہ خواتین کی بدولت ہی آسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے ،این اے 13 کے گھر گھر گیس پہنچائیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ سیاست دولت اور کمیشن بنانے کے لئے نہیں بلکہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کے لئے کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وومن یونیورسٹی کے ساتھ گرلز کامرس کالج ،گرلز ڈگری کالج اور گرلز کالج ایک ہی احاطے میں قائم ہونگے ،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی نے کہا کہ اقتدا میں آتے ہی ہر شعبے میں اصلاحات کئے ،محکمہ اعلی تعلیم آن لائن داخلے ،معیاری تحقیق کے علاوہ صوبے میں دس یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ،اسی طرح تحریک انصاف کی حکومت نے دور دراز پسماندہ علاقوں تک اعلی تعلیم کی رسائی کو ممکن بنایا ہے ،پچاس کالجز کے علاوہ مردان میں وومن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہم نے صرف اعلانات نہیں کئے بلکہ اور نہ ہی بنگلوں اور مکانات میں جامعات بنائے بلکہ اعلی تعلیم کے ڈھانچے کو مضبوط کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی ،ایم این اے عثما ن خان ترکئی اور وائس چانسلر وومن یونیورسٹی خانزادی فاطمہ خٹک نے بھی خطاب کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات