بلوچستان کو پولیو سے جلد پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 20 ستمبر 2017 22:46

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ ہم اپنے صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے محنت کررہے ہیںاورطویل جدوجہد کے بعد اس وائرس کے خاتمہ میں کامیاب ہونے جارہے ہیں۔ خضدار و مضافاتی علاقوں میں پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ،جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔

مستقبل کے معماروں کو پولیو سے جو خطرات لاحق ہیں اس کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔جب سب مل کر اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے کوششیں کر یں گے نہ صرف ضلع بلکہ پورے ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہونگے ۔یہ بات انہوںنے خضدار میں تین روزہ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیو مہم جو کہ پورے ضلع میں شروع ہورہاہے اور جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کوشش ہو کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے بلکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائے جائیںاور ہم سب مل کر اپنی بار آور کوششیں بروئے کا ر لا کر اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو مہم کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :