سانگھڑ میں محرم الحرام کے دوران مذھبی ہم آھنگی برقرار رکھنے کیلئے اجلاس

امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کا میدان کربلا میں دیا گیا عملی درس ہمیں برداشت صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے محرم الحرام کے دوران اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

بدھ 20 ستمبر 2017 21:51

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) ضلع سانگھڑ میں محرم الحرام کے دوران مذھبی ہم آھنگی برقرار رکھنے اور انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سانگھڑ کے علاوہ ضلعی و سب ڈویڑنل افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علمائ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر سانگھڑنے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ سلام کا میدان کربلا میں دیا گیا عملی درس ہمیں برداشت صبر اور قربانی کا درس دیتا ہے محرم الحرام کے دوران اس درس پر خصوصی طور سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی نے اجلاس کو بتایا کہ اس دوران امن و امان کی صورتحال مکمل طور سے کنٹرول کرنے کیلئے انتظامات کو آخری شکل دیدی گء ہے ضلع سانگھڑ میں یکم سے دس محرم الحرام کیدوران کل ایک سو 98 ماتمی جلوس نکالے جائیں جبکہ اس دوران 16 تعزیوں کے جلوس ہونگے اور 5 سو 66 مجالس منعقد ہونگی جن کی حفاظت کیلئے دو ھزار چھ سو ہولیس اہلکار اور رینجرز کے دو سو اہلکار متعین ہونگے جبکہ شاہراہوں پر گشت ہوگا اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر من عن عمل کرایا جاے گا ڈپٹی کمشنر نے علمائے اکرام سے اپیل کی کہ وہ مذھبی ہم آھنگی کے فروغ کیلیے اپنا خصوصی کردار ادا کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران رات کو گلیوں و شاہراہوں پر روشنی کے معقول انتظامات ہونگے ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی تمام بلدیات کو ہدایت کی کہاس دوران صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھا جائے اجلاس میں شہریوں سے اپیل کی گء کہ وہ شر پسندوں اور امن خراب کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی حرکت کی فوری اطلاع پولیس کو دی۔

#

متعلقہ عنوان :