نیب کی ٹیم کا لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 20:03

نیب کی ٹیم کا لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر2017ء) نیب کی ٹیم کی جانب سے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ نیب لاہور کی ٹیم کی جانب سے مارا گیا ہے۔ اس دوران نیب راولپنڈی کے افسر بھی ساتھ موجود تھے۔ جبکہ پولیس کی نفری بھی نیب کی ٹیم کے ہمراہ چھاپے کیلئے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچی۔ تاہم اسحاق ڈار کے گھر پر نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

متعلقہ عنوان :