خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی بات پر قہقہے

بدھ 20 ستمبر 2017 21:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی بات پر تمام اراکین نے قہقہے لگائے،اجلاس کے دوران ن لیگ کے سوال پر کہ 2013ء کے بعد سے گاڑیوں کی نمبرزپلیٹ کااجراء کیوں نہیں کیاجارہاہے ،کاجواب دیتے ہوئے صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین نے کہاکہ نیب میں کیس ہونے کی وجہ سے نمبرزپلیٹ کے اجراء میں تاخیرہوئی اب نمبرزپلیٹ کا ٹھیکہ دیدیاگیاہے آئندہ دو تین روز میں90ہزار نمبرزپلیٹ کااجراء کیاجائے گا اس دوران قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب نے جب ضمنی سوال کے ذریعے نیب کیس کی تفصیلات مانگی تو وزیرموصوف نے تفصیلات دینے کے بجائے یہ کہہ دیاکہ یہ نیاسوال ہے اس لئے آپ اپناسوال لے کرایوان میں آئیں جس پر تمام اراکین نے قہقہے لگائے۔