سینیٹر سراج الحق 30ستمبر کو درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بدھ 20 ستمبر 2017 20:39

سینیٹر سراج الحق 30ستمبر کو درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق 30ستمبر کو درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ جماعت اسلامی ملاکنڈ نے جلسہ عام کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ 30ستمبر دوپہر 2بجے پر درگئی میلہ گرائونڈ میں ہونے والے جلسہ عام سے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان سمیت دیگر صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کرینگے ۔

جلسہ عام کے لئے تیاریوں کا جائز ہ لینے کے لئے تحصیل درگئی کے شعبہ جات ذمہ داران اور یوسی ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی ملاکنڈ و اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کی98ملاکنڈ مولانا جمال الدین منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 30ستمبر کے جلسہ عام کے لئے منصوبہ بندی کی گئی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :