مقابلے کے امتحانات میں مختلف صوبوں کا کوٹہ رکھا جاتا ہے ،

سیکرٹریز او ر دیگر اعلیٰ افسران کے لئے کوئی کوٹہ موجود نہیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا ایوان بالا میں سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کا جواب

بدھ 20 ستمبر 2017 20:39

مقابلے کے امتحانات میں مختلف صوبوں کا کوٹہ رکھا جاتا ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہاہیکہ مقابلے کے امتحانات میں مختلف صوبوں کا کوٹہ رکھا جاتا ہے لیکن ڈپٹی سیکرٹری ، سیکرٹریز سمیت اعلیٰ افسران کے سلسلے میں کوئی کوٹہ موجود نہیں یہاں تک تمام تفصیلات میرٹ پر طے کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان کاکڑ کے ضمنی سوال کے جواب میں بلوچستان کا پہلے کوٹہ 3 فیصد تھا جو اب بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا ڈومیسائل کے حامل 2 افسران مسز صائمہ صالح اور مسز مہوش ریاض کی تقرریاں ایف پی ایس سی کی سفارشات پرکی گئی ہیں ۔ گو کہ بلوچستان کی جانب سے کسی بھی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا گیا ۔ …