محرم الحرام کی آمد، سیکورٹی کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

بدھ 20 ستمبر 2017 19:59

محرم الحرام کی آمد، سیکورٹی کے پیش نظر پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پشاور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20ستمبر2017ء) پشاور میں محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام میں کسی بھی ناخشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے کیا گیا تاہم دفعہ 144 کا نفاذ 20ستمبر سے 5اکتوبر تک ہوگا جبکہ اس دوران امام بارگاہوں کے قریب کسی بھی قسم کا تعمراتی سامان جمع کرنے پرپابندی ہوگی اور جلوس کے راستوں پرریت اور اینیٹیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی حکومت کے مطابق دفعہ ا144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :