چنیوٹ،، سید شاہد علی شاہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب

بدھ 20 ستمبر 2017 21:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے سید شاہد علی شاہ کو دوبارہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا ہے اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وہ صوبہ بھر میں عوامی تحریک کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے سید شاہد علی شاہ صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب کی نامزدگی پر چنیوٹ میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور قائدین کے فیصلے کو سہرایا اس موقع پر عوامی تحریک چنیوٹ کے صدر سید عنایت علی شاہ سنی اتحاد کونسل کے صدر سید عاطف شفیق شاہ نے سید شاہد علی شاہ کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔