وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات

معاشی ترقی اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر پاکستان کی تعریف وزیراعظم نے ورلڈ بینک سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بھی مدد مانگ لی

بدھ 20 ستمبر 2017 21:43

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کے صدر  کی  ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم نے ملاقات کی ہے‘ ورلڈ بینک کے صدر نے معاشی ترقی اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کے صدر نے اسلام آباد میں ملاقات کی اس دوران گفتگو میں وزیراعظم نے تربیلا 4,5 اور داسو ڈیم کی تعمیر میں مدد پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم نے ورلڈ بینک سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بھی مدد مانگ لی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی کسی شق پر اعتراض نہیں ہے۔ عالمی بینک کے صدر نے معاشی ترقی اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔