سوات، ملاکنڈ ڈویژن بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،26مجرمان اشتہاری سمیت 445مشتبہ افراد گرفتار

بھاری تعداد میں اسلحہ ،شراب اور دیگر منشیات برآمد ،ملاکنڈ ڈیوثرن میں آمن وآمان کو برقراررکھنا اولین ترجیح ہے ،پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کرے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان

بدھ 20 ستمبر 2017 20:51

سوات، ملاکنڈ ڈویژن بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،26مجرمان ..
سواتّ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) ملاکنڈ ڈیوثرن بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،26مجرمان اشتہاری سمیت 445مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ،بھاری تعداد میں اسلحہ ،شراب اور دیگر منشیات برآمد ،ملاکنڈ ڈیوثرن میں آمن وآمان کو برقراررکھنا اولین ترجیح ہے ،پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں ،پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت اور ہرقسم کے چیلنجز کے لئے تیار ہیں ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے اور پولیس کو جرائم پیشہ افرادسے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ان کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پولیس فورس ہر وقت تیار ہے اورجرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے 24گھنٹے کو شاں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے اورپچھلے ہفتے ڈویژن بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ، کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ بھر میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 26مفروران ، 445مشتبہ افراد ، 7کلاشنکوف ،پستول 116 ، 22رائفل،32شارٹ گن ،4787 کارتوس ، 46 جارجر،10 ماٹر گولہ،15سیفٹی فیوز،6خنجر ،83.677-kg چرس اور57 لیٹر شراب بر آمد کرکے کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :