محرم کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات سے مسلسل روابط کو یقینی بنایا جائے ، اے ڈی خواجہ

ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی حکمت عمل اور لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ جسکے تحت مجالس ،ماتمی جلوسوں، تعزیہ، جلوسوں کے دوران قیام امن کے حالات کو مذید مستحکم اور مؤثر بنایا جاسکے،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی پولیس کو ہدایات

بدھ 20 ستمبر 2017 20:33

محرم کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مسالک سے تعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی صدارت میں محرم کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ جیسے اقدامات پر منعقدہ ایک اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں تفویض کردہ فرائض کو انتہائی لگن محنت اور دیانت سے انجام دیا جائے اور اس حوالے سے رینج ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات رہنماؤں اور قائدین سے مسلسل روابط کو یقینی بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی حکمت عمل اور لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ جسکے تحت مجالس ،ماتمی جلوسوں، تعزیہ، جلوسوں کے دوران قیام امن کے حالات کو مذید مستحکم اور مؤثر بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ محرم کے دوران بین المسالک ہم آہنگی فروغ جیسے اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنانیکے ضمن میں علاقوں کی سطح پر تمام مذہبی رہنماؤں/شخصیات/علمائ/ذاکرین کے انفرادی اور اجتماعی کردار کے حوالے سے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال میں لایا جائے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز کراچی ،سندھ کی دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز کے علاوہ کمشنرز اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :