گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ب کی مردان آمد، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید تحصیلدار فواد علی کے اہلخانہ سے تعزیت

بدھ 20 ستمبر 2017 20:27

گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ب کی مردان آمد، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا بدھ کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہیدہونیوالے تحصیلدار فواد علی کی رہائش گاہ شیخ کلے کاٹلنگ روڈمردان گئے اورشہید کے والدحکیم سید ایڈوکیٹ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے شہید کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے بھی دعاکی۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ شہید فواد علی کو تمغہ شجاعت دینے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کی جائیگی۔ گورنرنے مزید کہاکہ وطن عزیز کی خاطرجان قربان کرنے پر شہید فواد علی کا نام سنہری الفاظ میں یادرکھاجاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :