Live Updates

عمران خان آنیوالے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،رحمان ملک

آصف زرداری نے ھر مقدمے کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے،بیان

بدھ 20 ستمبر 2017 20:27

عمران خان آنیوالے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،رحمان ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان آنے والے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آصف علی زرداری نے ھر مقدمے کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، بدھ کے روز سینیٹر رحمان ملک نے عمران خان کی گزشتہ روز آصف علی زرداری پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کو الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، خان صاحب کو خیبرپختونخواہ میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینا چاہئے تاکہ دوسروں پر جھوٹے بہتان لگانے کا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہر مقدمہ کا بہادری سے مقابلہ کرکے عدالتوں سے سرخرو ہو ئے، عمران خان اگر آہین کا احترام کرتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے، رحمان ملک نے کہا کہ این ای120میں شکست پر پارٹی قیادت غور کر رہی ہے، آئندہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات