عابد شیر علی نے اوور بلنگ کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دیدیا

لائن لاسز اوور بلنگ سے پورے نہیں کئے جاتے اسکا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے، نومبر تک موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم100فیصد کام شروع کر دیگا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 20 ستمبر 2017 20:26

عابد شیر علی نے اوور بلنگ کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے اوور بلنگ کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دیدیا، لائن لاسز اوور بلنگ سے پورے نہیں کئے جاتے اس کا طریقہ کا رمختلف ہوتا ہے، ملک میں نومبر تک موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم100فیصد کام شروع کر دیگا وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی کے پی کے مختلف علاقوں میں بجی بلوں میں میٹر ریڈنگ کی تصویر نہ ہونے پر توجہ مبذول کرائونوٹس کا جواب دے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی93فیصد موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم موجود ہے جس کو اپ گریڈ کرکے 100فیصد کر دیا جائیگا، اووربلنگ کی بڑی وجہ کمپیوٹر کی غلطی ہے لائن لاسز اووربلنگ میں نہیں ڈالے جاتے ان تمام مسائل پر جلد قابو پایا جائیگا اوور بلنگ کے مسائل کو سنجیدہ ہوکر دیکھ رہے ہیں کہ آئندہ کوئی ایسا مسئلہ نہ ہو۔

۔