سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس

چیرمین کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کمیٹی اجلاس میں لانے کا ٹاسک اپنے ہی پارٹی کے رکن کمیٹی فتح محمد حسنی کو دیدتے ہوئے چیرمین شپ دینے کی پیش کش کر دی

بدھ 20 ستمبر 2017 20:25

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیرمین کمیٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کمیٹی اجلاس میں لانے کا ٹاسک اپنے ہی پارٹی کے رکن کمیٹی فتح محمد حسنی کو دیدتے ہوئے چیرمین شپ دینے کی پیش کش کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اراکین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اجلاس میں نا آنے پر مایوسی کا اظہار کیا اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر خزانہ اجلاس میں آتے ہی نہیں اسی وجہ سے اب بلانا چھوڑ دیا ہے اس موقع پر کمیٹی کے رکن فتح محمد حسنی نے چیرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ کا اجلاس میں نہ آنا آپ کی کمزوری ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ وزیر خزانہ کو کمیٹی کے اجلاس میں لانے کا ٹاسک آپ کو دیتا ہوں جس پر فتح محمد حسنی نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو اجلاس میں لانے کیلئے تیار ہوں لیکن آپ مشکل میں پڑ جائیں گے وزیر خزانہ کو اجلاس میں لانے کے لیے آپ کو چیئرمین شپ سے ہٹنا پڑے گا جس پر چیرمین کمیٹی نے کہاکہ آپ اسحاق ڈار کو لے آئیں میں سیٹ چھوڑ دیتا ہوں اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ اسحاق ڈار تو عدالت میں حاضر نہیں ہوتے یہاں کیسے آئے گا۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :