کامونکی:گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر معمر شخص نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدھ 20 ستمبر 2017 20:25

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر معمر شخص نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ شیش محل روڈ کے اسی سالہ عبدالغفور کے بیٹے اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر بدتمیزی کرتے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسی بناپر اُس نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔عبدالغفور کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا