کامونکے :معمولی تلخ کلامی پر سات افرا د نے محنت کش کو اغواء کرلیا ، نامعلوم مقام پر لیجاکر شدید تشدد کا نشابہ بناڈالا

بدھ 20 ستمبر 2017 20:25

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)معمولی تلخ کلامی پر سات افرا د نے محنت کش کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لیجاکر زبردست تشدد کا نشابہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں چنڈالی کے علی شیر کی شیخوپورہ کے لیاقت علی سے کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوگئی ۔گذشتہ رات علی شیر گائوں میں واقع بھٹہ خشت پر سویا ہوا تھا کہ لیاقت علی ،قیصر حسین،خرم ،خالد مشتاق احمد اور دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر لیجاکر اُسے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہی