گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے لندن جائینگے

لندن میں اپنے علاج کیلئے سپلمنٹری گرانٹ کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 20:20

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے لندن جائینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی اپنے علاج کیلئے لندن جائیں گے گورنر ہائوس ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لندن میں اپنے علاج کیلئے سپلمنٹری گرانٹ کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کے لندن میں علاج پر آنے والے اخراجات کیلئے فوری طور پر سپلمنٹری گرانٹ جاری کی جائے تاکہ وہ اپنا علا ج لندن میں کروا سکیں تاہم مراسلے میں یہ نہیں بتایاگیا کہ گورنر پنجاب نے لندن میں اپنی کس بیماری کا علاج کروانا ہے۔