سرگودھا،انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار

بدھ 20 ستمبر 2017 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)ضلع کونسل سرگودھا انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ترقیاتی سکیمیں التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں، ضلع کونسل ذرائع کے مطابق ضلعی چیئر مین کی انتظامی معاملات میں گرفت کمزور ہو چکی ہے، بعض ممبران اسمبلی اور یو سی چیئر مین ضلع کونسل کے 40 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز اپنی سکیموں کیلئے مختص کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں، جبکہ دیگر ممبران ضلع کونسل یہ فنڈز مساوی ترامیم کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں، ضلعی چیئر مین دونوں گروپوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ہیں اس لیے تذبذب کا شکار ہیں، اس لیے دفتر میں بھی کم وقت دے رہے ہیں، واضح فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ضلع کونسل کا ترقیاتی پروگرام متاثر ہو رہا ہے جس کے شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ سے سکیمیں بروقت مکمل نہ ہونے کا اندیشہ ہے۔