سرگودھا، تحصیل سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی کے باوجود شعبہ تاحال غیر فعال ہے

بدھ 20 ستمبر 2017 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)حکومت کی جانب سے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی کو چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے اور بجٹ کی فراہمی کے باوجود شعبہ تاحال غیر فعال ہے، جسکی بڑی وجہ ماتحت عملہ کی تعیناتی اور دفاتر نہ ہونا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفاتر پر اس وقت دیگر محکمے عرصہ دراز سے قابض ہیں، جنہیں خالی کروانے کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے متعدد بار تحریری طور پر انتظامیہ کو بھی استدعا کی لیکن مذکورہ دفاتر خالی نہ ہو سکے، محکمہ لوکل گورنمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری ایک دو روز میں ہونے کا قوی امکان ہے، توقع ہے آئندہ ماہ سے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفاتر فعال ہو جائیں گے۔