سرگودھا، مارکیٹ کمیٹی کے کروڑوں روپے کے موجودہ اور سابقہ واجبات کی وصولی ضلعی انتظامیہ کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے، کمشنر پنجاب

بدھ 20 ستمبر 2017 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) کسانوں کی ادائیگیوں کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے کروڑوں روپے کے موجودہ اور سابقہ واجبات کی وصولی بھی ضلعی انتظامیہ کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے ، کین کمشنر پنجاب کو موصول تحقیقاتی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن میں قائم شوگر ملوں کے ذمہ جہاں کسانوں کے کروڑ وں روپے کے واجبات کی وصولیاں مقدمات درج کروانے کے باوجود ممکن نہیں ہو سکیں اسی طرح شوگر ملوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے کروڑوںروپے دبا رکھے ہیں، اکثر شوگر ملوں کے ذمے 2002سے سالانہ مارکیٹ فیس جمع ہی نہیں کروائی جا رہی،جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اس سلسلہ میں مارکیٹ کمیٹیوں کے سربراہان کی طرف سے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو تادیبی کاروائی کیلئے لکھا جا چکا ہے جس پر صرف وارننگز جاری کرنے پر اکتفا رکھا گیا جبکہ ذمہ داروں کے خلا ف قوانین کے مطابق کاروائی اور واجبات کی وصولیاں التواء کا شکار ہیں،مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کین کمشنر پنجاب کی طرف سے ضلعی افسران کو اس سلسلہ میں سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ واجبات کی ادائیگیوں تک متعلقہ شوگر ملوں سے چینی کی ترسیل روک دی جائے۔

متعلقہ عنوان :