سرگودھا،صوبائی وزارت داخلہ کا نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی طرف سے سکیورٹی اور چیکنگ کے حوالے سے اہم امور نظر انداز کرنے کی رپورٹ پر اظہار تشویش

بدھ 20 ستمبر 2017 20:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) صوبائی وزارت داخلہ نے سرگودھا سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میںنجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی طرف سے سکیورٹی اور چیکنگ کے حوالے سے اہم امور نظر انداز کرنے کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بسوں اڈوں کی مکمل سکروٹنی کے احکامات اور سکیورٹی و نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور کہا گیا ہے کہ ضلع سطح پر خصوصی کمیٹیوں کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے ،ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سٹاف کی سکیورٹی کلیرنس ،فیزیکل سکیورٹی ،لائٹنگ نظام،کمیونیکیشن سسٹم،ریسکیو سہولیات،حفاظتی آلات کی دستیابی کے علاوہ سکیورٹی امور سے وقتافوقتاً سٹاف کو آگاہی پروگرام کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا،اور بہتری کی شرح بھی مایوس کن پائی گئی، حساس ادارے کی طرف سے سکیورٹی لیپس کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بہت سے اہم امور نظر انداز کئے جا رہے ہیں اسکے ساتھ ساتھ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیاکہ اکثر ٹرانسپورٹ اڈوں پر افراد و سامان کی چیکنگ کا کوئی مربوط نظام لاگو نہیں جو ممکنہ دہشت گردی کا سبب بن سکتا ہے ، وزارت داخلہ کی طرف سے ذمہ داروں کے خلاف اقدامات نہ اٹھانے پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ،تاکہ مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کے علاوہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں مدد مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :