سرگودھا،حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو بغیر نمبر پلیٹس اور سبز نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 20 ستمبر 2017 20:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء)حکومت نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو بغیر نمبر پلیٹس اور سبز نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، اس ضمن میں کریک ڈائون کے دوران پکڑی جانے والی گاڑیوں کو بند کرنے اور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے، حکومتی ہدایت پر انتظامیہ نے دو نمبر سبز نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دی ہیں، یہ ٹیمیں دو تین روز میں کریک ڈائون شروع کر دیں گی۔